اسلام آباد(نا مہ نگار)الخدمت فانڈیشن پاکستان کے تحت گجرات میں الخدمت افضل نواز ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔الخدمت فانڈیشن نے اس بار گجرات میں ایک اوراسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ محمد شوق میاں اس پروجیکٹ کے کلیدی ڈونر ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر الخدمت فانڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سید احسان اللہ وقاص، رضوان احمد اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبد الشکور نے کہا کہ گجرات کے عوام کے لیے محمد شوق میاں کی طرف سے صحت کے شعبہ میں یہ ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاندیشن شعبہ صحت کے تحت ملک بھر میں سالانہ 7.4ملین لوگوں کو مستفید کر رہا ہے۔سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار تنظیم ہے جو مصیبت زدہ اور نادار افراد کی خدمت کرتی ہے۔ الخدمت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ تقریب سے رضوان احمد اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔