کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائی گئی سبیلوں کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے سندھ حکومت نے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی ہیں،شہریوں سے درخواست ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ناصر شاہ نے کہاکہ بزرگ ، بچے اور خواتین ہیٹ اسٹروک سے بچاو کی تدابیر کا خاص طور سے خیال رکھیں،گرمی میں گھر سے نکلنے والے شہری پانی پئیں اور سر کو گیلے کپڑے سے ڈھکیں۔صوبائی وزیر بلدیا ت سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے قائم سبیلوں پر موجود افراد اپنے شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پیش کریں ۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کی صحت و سلامتی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔