خانیوا ل(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما زاہدہ فاطمہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کے بدترین تشدد اور جلسہ گاہ کو سبوتاڑ کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ریاستی مشینری کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ امپورٹڈ وزیر اعظم اوروزیر اعلی کے غیر قانونی احکامات کو تسلیم کرنے کی بجائے آئین و قانون کے مطابق کام کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں جلسہ کرنا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے ، امپورٹڈ حکومت لندن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہماری پرامن تحریک کو پرتشدد بنانا چاہتی ہے۔
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشددلندن پلان کا حصہ‘ زاہدہ فاطمہ
May 16, 2022