ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ۔دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے پاکستانی عوام ان کی سخاوت اورمدد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت دبئی کے معروف بزنس مین حاجی عباس مندور نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ محسن پاکستان تھے عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔