ملتان کا جلسہ سیاست میں نئی راہیں متعین کریگا: ظہیرالدین علیزئی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی نے کہا ہے کہ ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے 20مئی کو عمران خان کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ملتان بھر کے کارکن اور عوام اپنے قائد عمران خان کے جلسے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جلسہ گاہ میں لاکھوں کارکن اور عوام اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنا ووٹ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر یونین کونسل نمبر7،8اور 10کے معززین سے ملتان میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسہ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے جا رہے ہیں۔ ملتان کا جلسہ عوام کے لئے نئی راہیں متعین کرے گا ۔ اس موقع پرسابق چیئرمین فیاض احمد شیخ، تصور خان بابر، یاسر مقبول خان ،جہانزیب مروت،شوکت خان بلوچ ،عمران بلوچ ،ڈاکٹر سعید واہگہ ،عثمان انصاری ،سعید خان پٹھان ،عمران خان پٹھان ،آصف سعید خان ،راشد ملک ،شیخ عاطف ،ملک فیاض وینس ،ملک کامران وینس ، ڈاکٹر نصیر احمد، عبدالروف نیازی ایڈووکیٹ، ناصر گجر ایڈووکیٹ ،شیخ محمود الحسن، شیخ عاطف محمود ، سید غفور شاہ، عمران انصاری، کاشف انصاری رضوان انصاری، راشد ملک ،رانا افتخار علی، تاج گجر، شہر یار بھٹہ، ڈاکٹر عارف ہانس، سید سہیل شاہ بخاری، ارشد خان ،عبدالرؤف قریشی،رانا رضوان ،سید غفور شاہ ،سید حسنین شاہ و دیگر شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن