سابق سی ای او ایجوکیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے مسیحی تعلیمی اداروں کے مسائل فوری حل کرنے پرکمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ  اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ بات ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس اور   ریورنڈ فادر رفحان فیاض ممبر بین المذاہب امن کمیٹی، پادری عارف مسیح سراج سابق مارڈریٹر پریسبٹرین چرچ آف پاکستان ممبر بین المذاہب امن کمیٹی،  ریورنڈ فادر یوسف یعقوب،، پادری ہارون اجمل چرچ آف پاکستان، پادری انعام اے خان یوپی چرچ، پادری یعقوب بھٹی، پادری قیصر خان،  پاسٹر الائنس گوجرانوالہ کے پاسٹر اسلم گل، پاسٹر ندیم جان، ابتدائی رسول کلیسیا کے چیئر مین پاسٹر مرقس شریف نے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے بتایا کہ سابق معطل چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے جانبداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سن 1965 کے نرسری کلاس کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے  پر قدیم مسیحی سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ مسیحی کیمونٹی میں تشویش کے پیش نظر پروفیسر شہزاد لارنس نے کمشنر گوجرانوالہ سے ملاقات میں فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔ کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ موجودہ چیف ایگزیکٹو ملک خالدجاوید اعوان نے انکوائری کے بعد بحالی لیٹر جاری کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیاجس سے مسیحی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوںنے کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور فروغ تعلیم کے لیے جاری مشن میں ان کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن