قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات اور چوری کے دو مقدمات میں مقید مجرم فرار ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات اور چوری کے دو مقدمات میں مقید مجرم فرار ہو گیا، مجرم الماس ولد بابر سکنہ حاجی گگہ، چار سال سے جیل میں سزا یافتہ قیدی تھا،مجرم مشقت کے دوران خارجی دروازے کے پاس آیا اور رفو چکر ہو گیا،مجرم کی سزائے قید میں ڈھائی سال باقی رہ گئے تھے۔الماس جیل کے لان میں عملہ کی نگرانی میں درختوں کی کٹائی پر مشقت کررھا تھا،قصورالماس واڈر کو چکمہ دے کر فرار ھوگیا ہے جلد دوبارہ گرفتار کرلیں گے جیل ترجمان،جیل سپریٹینڈنٹ نے واقعہ میں ملوث ایک اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل سمیت چار اہلکاران معطل کردے۔