جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین پیر صاحبزادہ منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے جموں وکشمیر پرشب خون کے باوجودبھارت کے ساتھ تجارت کیلئے حکومت پاکستان کی عجلت ایک بڑاسوالیہ نشان ہے ،، پاکستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت کے ساتھ غیر مشروط تعلقات بھارتی ہٹ دھرمی اور منفی عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے حکومت بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرنے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کئے جانے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور مذاکرات میں اسے اولین شرط کے طور پر بھارتی حکمرانوں کے سامنے رکھے، اپنے ایک بیان میں پیر صاحبزادہ منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کشمیریوں کیلئے خطرہ مزید بڑھ گیا۔