شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی کاپی کرتے ہیں تو کبھی بینظیربھٹو بننے کی کوششیں کرتے ہیں مگر وہ اپنے ان ڈراموں اور شعبدہ بازیوںمیںکامیاب نہیںہونگے عمران خان کو قتل کی دھمکیاںکوئی اورنہیںبلکہ انکے اپنے ہی لوگ دے رہے ہیںجن کو عمران خان نے لوٹا لوٹا پکار کر معاشرہ میںبدنام کرکے رکھ دیا ہے ایسی سیاست کسی بھی طور پر ملک وقوم اورجمہوریت کے مفادمیں نہ ہے امریکی خط کی طرح عمران خان کے قتل کی بھی کوئی سازش نہیں ہورہی یہ ایک شکست خوردہ شخص کی باتیں ہیںجو حکومت کھوجانے کے بعد اب اپنا دماغی توازن بھی کھوچکے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید عضب بخاری،میاںمحمود اختر ،افتخار علی بھٹی ،میاں عدنان سعید،میاںعمران سعید،سید اطہر حسین شاہ ،جاوید جعفری ،جاوید روپالی ودیگر موجودتھے چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ عمران خان نے اقتدار کھوجانے کے باوجود بھی کوئی سبق نہیں سیکھا اور اب انہوںنے ملک میں تشدد کی سیاست کا آغاز کردیا ہے ۔