گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امام احمد رضا بریلی سچے عاشق رسول اور محب وطن تھے ۔تحریک پاکستان میں آپ کے خلفا ء نے کلیدی کردار ادا کیا امام احمد رضا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے امیر علامہ پیر محمد دائود رضوی نے مرکزی جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں یوم ولادت امام احمد رضا کے حوالہ سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آفات،مصائب و مشکلات میں اللہ اور اسکے پیارے حبیبؐ کی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہونا چاہئے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئے۔ نظامت ونقابت کے فرائض ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے سر انجام دئیے۔ اجتماع میں پروفیسر حافظ محمد طارق سعید قادری ،خطیب الرحمان چیئرمین، اعجاز احمد گورائیہ، سید طارق محمود شاہ ،عبدالرشید صدیقی ،صاحبزادہ محمد غوث رضا قادری ،حافظ محمد ابوبکر رفیق قادری ،حاجی محمد عارف ،حافظ للی جوایا قادری ، مولانا محمد ثقلین رضا قادری کے علاوہ پر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ۔آخر میں شیخ جاوید حامد مرحوم، حاجی محمد فضل الہی مرحوم، اہلیہ مرحومہ محمد شعیب بٹ ،والدہ مرحومہ محمد غفران اورعالم چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مرد و خواتین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔