شہری گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:ڈپٹی کمشنر قصور

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں‘ شہری شدید گرمی سے بچنے کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ایک اجلاس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔پورا ہفتہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں۔ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں اور گھروں سے نکلتے وقت چھتری اور پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ سر، گردن اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں‘سایہ دار اور کھلی ہوادار جگہ پر آرام کریں۔انہو ں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں مشقت اور ورزش سے پرہیز کریں۔دھوپ کے چشمے استعمال کریں اور دن میں 3،4 بار غسل کریں۔ دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں اور نہ ہی بچوں کو بٹھائیں۔ مصالحہ جات اور غیر معیاری اشیاء کھانے سے گریز کیجیے۔ کھانا بھوک رکھ کر کھائیں‘وقفے وقفے سے پانی اور مشروبات پئیں۔ دھوپ میں نکلتے وقت سر پر کپڑا یا ٹوپی ضرور رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بخار، جسم پر دانے، تیز نبض، غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔ شدید پسینہ، پیلا ہٹ، الٹی، قے، سر درد کی اعلامات گرمی کی شدت سے نڈھالی کی علامات ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...