کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کیلئے افسران و اہلکار تعطیل کے روز بھی متحرک


ڈیرہ غازیخان، جام پور (بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹر،نامہ نگار ) کوہ سلیمان میں خشک سالی اور گرمی کی شدت کے دوران پانی کی فراہمی کیلئے  افسران اور پوری انتظامی مشینری اتوار کی تعطیل کے باوجود بھی متحرک ہے،تمن بزدار،تمن قیصرانی اور تمن کھوسہ سمیت دیگر تمام سرحدی علاقوں میں تواتر کے ساتھ پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے،اس تمام عمل کی نگرانی بذات خود ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کررہے ہیں،وہ ضلع کے تمام افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں باقاعدہ احکامات بھی دے رہے ہیں،میٹروپولیٹن کارپوریشن،ڈسٹرکٹ کونسل،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،تحصیل کونسلز،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،اریگیشن ودیگر محکموں اور نجی افراد کے باوذرز،واٹر ٹینکرز اور دیگر ذرائع سے دوردراز کی مسافت کے بعد قبائلی لوگوں کو انکے گھروں پر ناصرف ان کیلئے بلکہ انکے جانوروں کو بھی پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے،پانی کی سپلائی کے باوذرز اور ٹینکرز کا باقاعدہ اندراج بھی کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور تمام افسران ایک پیچ پر ہیں،پنجاب حکومت کے احکامات کی کوئیک رسپانس کے ذریعے تعمیل کی جارہی ہے،ہم سب مل کر فرائض کی احسن طریقہ سے انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں۔،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،فوکل پرسن پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسدچانڈیہ اور الائیڈ محکموں کا سٹاف دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ کوہ ماڑی میں جمعدار سرکل آفیسر بارڈر ملٹری پولیس  میاں احمد بخش عرف میاں افسر قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ پولیٹیکل اسسٹنٹ/کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور محمد عمران رامے کی ہدایت پر  سرکل آفسیر بارڈر ملٹری پولیس ماڑی میاں احمد بخش عرف میاں افسر قریشی نے سرکل بھر میں پانی قلت کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کروا دیا سرکل بھر میں موجود قبائلیوں کی دہلیز پر جاکر انہیں واٹر ٹینکوں کے ذریعے پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے اندرون پہاڑ کئی بستیوں علاقوں میں موجود خشک ٹوبے تالاب پانی سے بھر دیئے گئے ہیں ایسے اقدامات کرنے پر قبائلیوں کی طرف سے پنجاب حکومت اور بارڈر ملٹری پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن