اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر ملک و قوم کو ماموں بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے لوٹ مار کر کے دولت ڈبل کی۔ بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے لوٹ مار سے اپنی دولت ڈبل کی‘ چپڑاسی نے باس کو مال ڈبل کرتے دیکھا ہے۔ شیخ رشید اور عمران خان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر’ماموں‘ بنانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے رانا ثناء اللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔
رانا ثناء