اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر پی ٹی وی اور ریڈیوز پاکستان کے تمام الیکڑانک بینرز اور ویب سائیٹس کے لوگو سائینز سوگ کے رنگ میں بدل دئیے گئے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے یک جہتی کے اظہار کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ آئندہ تین روز تک ٹی وی سکرینز اور ویب سائٹس سوگ کے رنگ میں ہی رہیں گی۔ نجی میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے الیکڑانک بینرز اور لوگو سائنز کو سوگ کے رنگ میں پیش کریں۔
وزیر اطلاعات/ سوگ