ؑعمران کا نمبر اسٹیبلشمنٹ نے بلاک کیا مریم نواز جھوٹی سازش دھوکہ تمہارا کھیل ختم حمزہ شہباز

 گجرات(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رونا بتا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے اور جس نمبر پر تم فون کررہے ہو وہ فون نمبر بدل گیا ہے۔ گجرات میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا مسلم لیگ (ن) عمران خان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر، اور پاکستان میں اس وقت انتخابات ہوں گے جب وہ لندن سے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے۔ عمران خان جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا اور ایک ہی رات میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دھوکے باز، ڈرامے باز، انہوں نے نہیں، اسٹیلشمنٹ نے عمران کا نمبر بلاک کر دیا، ووٹ مانگنے پر عوام بھی رانگ نمبر کی آواز لگائیں گے، سازش ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد جان کوخطرے کا ڈھونگ رچا دیا۔گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجرات نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تاریخی جلسے پر گجرات کے لوگوں کا شکریہ، ماضی میں بھی نواز شریف نے گجرات میں تاریخی جلسہ کیا تھا، گجرات کے عوام نے آج مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت جانے پر دن رات ماتم کر رہے ہیں، میرا بس چلے تو عمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شر سے لوگوں کو بچاوَں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا روناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، جب آپ اقتدار میں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کو کوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفر ہے اس لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو، اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے، اگر ہے تو سامنے لاوَ، حادثے کا انتظار مت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں، پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا۔یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یادداشت واپس آگئی ہے۔ آج مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسے ہوگئی، کیا سوال 4 سال کے حکمران سے ہوگا یا 4 ہفتے کی حکومت سے؟، عمران خان جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال کر گیا، ،الیکشن میں جانے کا شوق تھا تو اتحادیوں کی منتیں کرنے کی بجائے الیکشن کا اعلان کرتے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے کہتے ہیں کہ الیکشن میں جا رہا ہوں، جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر، عمران تم جس نمبر پر فون کرتے ہو اب وہ نمبر بدل گیا ہے۔ اب الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے فیصلہ کریگا، نواز شریف نے اس کو موقع دیا کہ عمران خان خود کو ایکسپوز کر دے، ان کے ان لوگوں کے آنے سے بہتر تھا ایٹم بم گرا دیتے، پاکستان سلامت رہے گا تاقیامت رہے گا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمہارے ہاتھ سے گیم نکل چکا‘ تمہارا کھیل ختم‘  جھوٹی سازش کا رونا رو کر ملک کو بدنام کیا جا رہا ہے تم نے ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ ہم انتقام نہیں لیں گے‘ قانون اپنا راستہ بنائے گا گزشتہ روز لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے‘ شریف خاندان کیخلاف جھوٹے مقدمات بنے‘ کرپشن شخص نے توشہ خانہ کے تحائف کروڑوں میں بیچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور کوٹلہ کے عوام نے چار سال جو سختیاں جھیلیں آج کے جلسہ میں لوگوں کا جذبہ اس کا ثبوت ہے جو مخلوق سے پیار کرتا ہے رب کی ذات اس سے پیار کرتی ہے۔ عمران خان ایک بزدل کا نام ہے۔ عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہا ہے، نوجوانوں کو جھوٹے خواب دکھاتا رہا۔ اس موقع پر تقریب کی میزبانی چوہدری شبیر کوٹلہ، چوہدری تنویر کوٹلہ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ضلعی صدر ن لیگ نوابزادہ طاہر الملک، بزنس مین الحاج امجد فاروق، جاوید بٹ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی  حمزہ شہباز نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والا بتائے غریب کی جھونپڑی گرا کر بنی گالا میں تجاوزات تعمیر ہوتی ہیں۔ عمران خان کی دی گئی بھوک سے اس نے خودکشی تو نہیں کی مگر غریب کے بچے ضرور خودکشی کرتے رہے۔ اداروں کو بدنام کرنے والے کا بندوبست نہ کیا تو پاکستان کے امن کو کھا جائے گا۔ عمران خان کشمیر کا ترجمان تو نہ بنا فرح گوگی کا ترجمان ضرور بنا۔ چار سالوں میں شریف فیملی کی ایک بھی کرپشن ڈھونڈی نہیں جا سکی۔ ڈیڑھ مہینے سے کابینہ نہ ہونے کے باوجود چینی 70 روپے کلو لاؤں گا۔
 مریم/حمزہ

ای پیپر دی نیشن