کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ڈائریکٹرکنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ناصر کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کو واپس بلالیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کنفیوشس انسٹیٹیوٹ بند نہیں ہوگا، چینی زبان پڑھانے کیلئے پاکستانی اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ان کا کہنا تھا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں 500 کے قریب طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
چینی اساتذہ
جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن روانہ
May 16, 2022