لاہور (این این آئی ) صوبہ پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ کے بعد ناقص آئس کریم اور مشروبات کی فروخت پر پابندی اور پینے کے پانی کی سیمپلنگ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔پنجاب میں ناقص آئس کریم اور مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، صوبے میں برف فیکٹریز کی سیمپلنگ کرنے اور پینے کے پانی کی صفائی کیلئے کلوری نیشن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔