سکندرآباد(نامہ نگار) مو ضع خیر پور بستی شیرشاہ میں مشہور زمانہ ڈکیت مانو خان لنگاہ کا بیٹا آصف لنگاہ اپنے رشتہ داروں جن میں صداقت‘عباس ودیگر کے ساتھ شراب کی محفل سجائی ہوئی تھی کہ اچانک نشے کی حالت میں عباس نامی شخص کے گروپ سے جھگڑ اہوگیا مانوخان کے بیٹے آصف خان لنگاہ نے صداقت کے ساتھ ملکر عباس پر راڈوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے عباس شدید زخمی ہوگیا ملزمان آصف لنگاہ صداقت موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی عباس کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔