وہاڑی،خانیوال،مخدوم ر اشید ( کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پٹرولنگ پولیس اہلکاراور شہری اپنی ڈیوٹی پر جاتے وقت احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں سر کو مکمل طور پر ڈھانپ کر نکلیں وقتافوقتا کپڑے یا تولیے کو گیلا کر کے سرپررکھیں اپنے پاس نمکول ملے پانی کی بوتل ضرور رکھیں اور اس کا استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں گھر سے باہر جاتے وقت اور گھر میں داخل ہونے کے بعد پانی اور نمکیات کا استعمال ضرورکریں ریجن کی تمام سرکاری گاڑیوں میں پانی کے کولر بھی رکھوائے گئے ہیں ہیٹ ویو سے خود بھی بچیں اور شہریوں کو بھی بچنے میں مدد فراہم کریں۔کسی بھی قسم کی ہیلپ کے لیے1124 پر کال کر کے مد لی جاسکتی ہے چھوٹے بچوں کو گاڑی/کار میں اکیلا چھوڑ کر مت جائیں، دوپہر11سے3کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں۔درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے بلکہ سردی میں پڑھنے والی سموگ کا بھی توڑبنیں گے۔