نوواک جوکووچ نے چھٹی بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے اٹلی کے دارالحکومت روم میں  اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے یونان کے سٹیفانوس سٹسیپاس کوسٹریٹ سیٹ میں 0-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کیا ہے جس کے بعدان کے  ماسٹرز ٹائٹلز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اٹالین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپررْڈ کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔یہ سربین سٹار کے کیرئیرکی ایک ہزارویں ٹور میچ فتح تھی، جوکووچ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں پلیئر ہیں۔یاد رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ ماسٹرز ٹائٹلز جیتنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ سپین کے رافیل نڈال 36 ماسٹرز ٹائٹلز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن