دنیا کی بلند چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماؤں کی پیش قدمی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا کی مختلف بلند چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستان کے کوہ پیماؤں کی پیش قدمی جاری ہیں۔ بلند چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پرعزم پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ ، شہروز کاشف ماؤنٹ لوٹسے اور سرباز خان کو ہ ہمالیہ کی چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کریں گے۔ ہنزہ کے عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کے کیمپ فور پر پہنچ چکے ہیں، عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کیلئے حتمی سمٹ کریں گے۔ سرباز خان دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے بیس کیمپ کی جانب رواں دواں ہیں ، سِرباز خان نے گزشتہ دنوں کنچن جونگا سر کیا تھا۔ماؤنٹ مکالو سِرباز خان کے ماؤ نٹینئرنگ کیرئیر کی11 ویں  8  ہزار میٹر بلند چوٹی ہوگی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف چوتھی بلند ترین چوٹی لوہٹسے کے کیمپ ٹو پر موجود ہیں ، شہروز کاشف لوٹسے کے کیمپ تھری کی جانب سفر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن