کفر اور ایمان کے درمیان نماز ہی فرق ہے:انجمن سید الکونین


میاں چنوں (نمائندہ نوائیوقت)انجمن سید الکونین میاں چنوں کے زیر اہتمام گیارہویں شریف کے سلسلے میں تقریب مرکزی شاہی مسجد نشتر روڈ میں زیر صدارت میاں طارق علیم رضا زیر نگرانی حافظ القاری غلام قادر قادری منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی ذوالفقار احمد غازی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت سٹی میاں چنوں تھے جب کہ مہمانان گرامی صوفی محمد اشفاق نقشبندی صوفی محمد ارشاد نقشبندی محمد نثار بزمی تھے نقابت کے فرائض الحاج فاروق احمد تسنیم نے اد ا کئے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نماز کی فضیلت پرعلا مہ مفتی محمد ریاض حسین نقشبندی نے کہا کہ نماز دین کا اہم ستون ہے جس کی روحا نی بر زخی بے شمار فوائد ہیں نماز مومنوں کی معراج ہے کفر اور ایمان کے درمیان نماز ہی فرق ہے۔اختتام پر درود سلام کے بعد وطن عزیز پاکستا ن کی ترقی و خو شحالی کے لئے خصو صی دعا کی گئی اور شرکا تقریب میں مصطفائی لنگر تقسیم کیاگیا۔میاں چنوں المصطفی ویلفئیرفا ؤنڈیشن  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فاروق احمد تسنیم کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کور کیمٹی کا ایک اھم اجلاس منعقد ھوا ۔

ای پیپر دی نیشن