محبت کی شادی کرنیوالے مرد نے پروپوز کیا تو دنگ رہ گئی: صبا قمر

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ انہیں جب محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو وہ دنگ رہ گئیں، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی جانب دیکھتے بھی نہیں ہوں گے۔ جب انہیں ایک ایسے شخص کی طرف سے پیشکش کی گئی تھی جس نے پہلے ہی محبت کی شادی کی تھی، تو وہ حیران رہ گئی تھیں۔ انہیں لگتا تھا کہ جب ایک دوسرے سے محبت کرنے والے دو لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ دوسری شادی نہیں کرتے۔ اس شخص کی پیشکش سن کر بہت حیران رہ گئی تھی اور سوچ رہی تھی کہ دنیا میں یہ بھی ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے اور اگر جس محبت میں پیار کے بدلے پیار جیسی شرائط ہوجائیں وہ عشق نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...