حرمین شریفین کی زیارت قلب و روح کو سکون دیتی ہے،قاضی عبد الوقار کاظمی

دولتالہ سکھو(نامہ نگار)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی و امیدوار ایم پی اے پی پی 9 قاضی عبد الوقار کاظمی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ان کی رہائش گاہ پر مبارک باد کا سلسلہ جاری،اس دوران قاضی عبد الوقار کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ دیار رسولؐ کی حاضری مقدر کی معراج ہے حرمین شریفین کی زیارت قلب و روح کو سکون دیتی ہے آقاؐ  کے قدموں میں گزرے لمحات عمر بھر کی کمائی ہیں دریں اثناء سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، سینئر مسلم لیگی رہنما محمد خان بھٹی، صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 9 فیصل رضوان بھٹی، ضلعی نائب صدر طیب بشیر قریشی، نائب صدر حاجی محبوب خان،متحرک و جانثار لیگی رہنما حاجی محمد یاسین خواجہ،معروف معالج ڈاکٹر ثناء اللہ خان، سماجی و کاروباری شخصیت راجہ رضوان، راجہ اشفاق، مجتبیٰ کیانی، فرحان علی،سینئر صحافی محمد ریاض چشتی،متین علوی،ملک شہزاد آف کھبل، منیر کھوکھر، چوہدری ارشد، فاروق قریشی، حاجی امجد بھولا،دانش اعجاز بٹ،چوہدری ندیم کمبوہ،ڈاکٹر ابرار مرزا،چوہدری جاوید،چوہدری اعظم ڈھونگ،طاہر ایوب،ملک تصور،حسن اختر راجہ،رضوان کیانی،چوہدری نعمان گجر،راجہ اسحاق سمیت سینکڑوں چاہنے والے قاضی عبد الوقار کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد اور پھولوں کے ہار پہنچائے۔

ای پیپر دی نیشن