پھلروان چوک:صفدرآباد کے بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار


پھلروان چوک(نا مہ نگار)صفدرآباد کے بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار،تجاوزات کے باعث سائیکل  وموٹر سائیکل پر سفر کر نا تو در کنار پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ تجاوزات کے باعث ٹریفک جام،حادثات اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔بتایا جاتا ہے کہ صفدرآباد کے معروف بازار کارخانہ بازار، اردو بازار ،گوشت مارکیٹ اور نواز شریف چوک تا نہر پل کی تجاوزات کی بھر مار ہے۔ اپنی سواری پر جانا تو درکنار پیدل جانا بھی مشکل ہو گیا۔ مین بازار ،اردو بازار اور گوشت مارکیٹ میں دکانداروں کے آگے کئی کئی فٹ فٹ قبضہ جما کر مافیا نے سرکاری جگہ کرایہ پر دے رکھی  ہیں ۔اور مافیا ان سے ماہانہ ان سے ہزاروں روپے کرایہ کی مد میں وصول کر کے بلدیہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا چونا لگایاجا رہا ہے۔رہی کسی کسر بازاروں میں کھڑی ریڑھیوں نے پوری کر رکھی ہیں ۔آنے جانے والے شہر یوں کو راستہ دینا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ریڑھی والے اورپھڑی والوں کی تجاوزات کی وجہ سے نواز شریف چوک سے لیکر نہر کے پل اور ریلوے پھاٹک تک ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔
شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشاء سے مطا لبہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کو فی ا لفور ختم کر کے ٹریفک کی روانگی کو بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...