شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر وٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 120 وپی پی 138 چودھری محمد توصیفنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی،(ن) لیگ،تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوںکی سیاست کابنیادی مقصد اسلام آبا د اور اقتدار کا حصول ہے تحریک انصاف 9 سالوںسے خیبر پی کے ،پیپلزپارٹی 14 سالوںسے سندھ اور مسلم لیگ (ن) نے مسلسل10پنجاب کے عوام پر حکومت کرنے کے علاوہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) متعدد بار وفاق میںبھی حکومتیں کرچکی ہیں مگر ان جماعتوںنے قوم کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کیا دیا ہے جو اقتدارسے پہلے باتیں کرتے تھے آج وہی باتیں اقتدار میںرہ کرہورہی ہے چولستان پیاس سے مررہا ہے ،شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں جرائم اور کرائم تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکاہے ،پنجاب کے ادارے کرپشن کے گڑھ بن کر رہ گئے ہیں تعمیراتی محکموں کروڑوں نے بلکہ اربوں روپے کی ہیر پھیر کررہے ہیں قوم کی خدمت کا جو ڈرامہ ان سیاسی جماعتوں نے لگایا ہوا ہے اب اس کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے ملک میں اسلامی نظام قائم کئے بغیر ہم حقیقی ترقی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیںکرسکتے جماعت اسلامی ہی پاک وطن کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کی اہلیت رکھتی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی چودھری محمدتوصیف نے کہاکہ مہنگائی کے عفریت نے قوم کو ڈس کر رکھ دیا ہے حکمران موجودہ ہو یا ماضی کے سب تماشائی کا کردارادا کرتے رہے اسی وجہ سے مہنگائی سمیت دیگر مسائل میں ہر روز اضافہ ہوا ہے۔
پیپلزپارٹی،ن لیگ،پی ٹی آئی کا مقصد اقتدار کا حصول ہے: چوہدری توصیف
May 16, 2022