پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ  جماعت ہے:میاں مقبول احمد


 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر ہوشرباء مہنگائی مسلط کی، بیروزگاری میں اضافہ کیا، ملکی وسائل کو بے دریغ ضائع کیا اور کرپشن کی نئی بدترین مثالیں رقم کیں، پی ٹی آئی کا سیاسی باب اب بند ہوچکا عمران خان اور انکے حواری برسر اقتدار آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے۔
، اپنے ایک بیان میں میاں مقبول احمدنے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت قومی بحرانوں کوشکست دے گی، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور ملکی نظام و انصرام مربوط بنانے سمیت اداروں کو فعال کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں روز بروز آ نے والی بہتری موجودہ اتحادی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...