شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی) شرقپور میں بااثر افراد کی طرف سے زیادتی کانشانہ بننے والے بہن بھائی حصول انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہوگئے پولیس مدعی مقدمہ کو انصاف دینے کی بجائے ملزمان کی محافظ بن گئی تھانہ شرقپور پولیس بہن اور بھائی سے زیادتی کی ایف آئی آر تو درج کرلی مگر ملزمان کے بااثر ہونے پر زیر حراست ملزمان کو تھانہ میںمہمان اور بروقت کارروائی نہ کرنے پر مرکزی ملزم کوبیرون ملک فرار کروادیا اور جب اعلیٰ حکام سے انصاف کے حصول کیلئے درخواست کاکہاتو شرقپور پولیس وقوعہ کو جعلی قرار دینے لگی جس پر متاثرہ بچے اپنے والدین اور معززین کے ہمراہ پریس کلب شیخوپورہ پہنچ گئے تھانہ شرقپور کے علاقہ فتووالہ کے رہائشی محمدسلیم کی بیٹی اقصی سلیم اور 15 سالہ بیٹے اویس سلیم نے پریس کلب شیخوپورہ میںصحافیوںکو بتایاکہ وہ اپنے عزیز واقارب سے ملنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ نواز نامی شخص نے انہیںیرغمال بناکر اپنے گھر لے گیا اور انہیں زبردست نشہ آوراشیاء کھلاکر پہلے اقصیٰ سے زیادتی اور پھر اویس سے بدفعلی کرتا رہا پولیس نے درخواست پر مقدمہ تو درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ میںمہمان بنالیا اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور اسی دوران مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا ۔رابطہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن ناصر حیات باجوہ نے بتایا کہ تفتیش کو میرٹ پر کیاجائیگا اور انصاف کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔
شیخوپورہ: زیادتی کانشانہ بننے والے بہن بھائی انصاف کیلئے خوارہونے لگے
May 16, 2022