اسلام آباد(آئی این پی) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کردیا۔ جاوید آفریدی نے مشکل وقت سے گزرنے والے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرح سری لنکنز بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ ملک کے مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھے۔
پشاور زلمی کے مالک نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسرشپ کی پیشکش کردی
May 16, 2022