کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر توجہ ناگزیر  ہے،سعید آرائیں 

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک دنیا پر کھیل کے میدانوں میں حکمرانی کر رکھی تھی تاہم یہ تمام اعزازات آہستہ آہستہ ہمارے ہاتھ سے نکلتے رہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنا چھوڑ دی، تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر زیادہ توجہ نہیں دی اور فیڈریشنز کے عہدیداروں نے اپنی کرسی بچانے کے لئے سفارشی اور پرچی کلچر کو اپنانا شروع کر دیا جس کے باعث ملک میں کھیلوں کا معیار گرتا گیا۔ سعید آرائیں نے کہا کہ ہمیں کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کے لئے تعلیمی اداروں اور گراس روٹ سطح کام کرنے کے ساتھ ساتھ کلب سسٹم کو بھی مضبوط بنانا اور کھیلوں میں سیاست ختم کرنا ہوگا تب جا کر ہم کھیلوں میں نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ روک بال کے کھیل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روک بال زیادہ تر امریکن کھیل ہے ہماری فیڈریشن ملک میں اس کھیل کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے اور روک بال کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں لیکن حکومت اگر روک بال کے کھیل پر توجہ دے تو ہمارے کھلاڑی بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مزید نام روشن کر کے میڈلز لا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...