رافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

May 16, 2022

پیرس(آئی این پی)معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔رافیل ندال 14 ویں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کی خواہش رکھتے تھے مگر ان کی یہ خواہش شاید پاں کی انجری کے باعث پوری نہیں ہو پائے گی۔ 21بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نے چوٹ کی وجہ سے پچھلے سیزن کا ایک بڑا حصہ کھو دیا اور کہا کہ انہیں اب بھی پاں کی انجری سے مکمل طور پر نجات نہیں ملی ہے۔گزشتہ روز اٹالین اوپن میں ڈینس شاپووالوف کے خلاف میچ میں بھی وہ تکلیف کا شکار تھے اور اسی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔رافیل نڈال نے میچ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں جو انجری کے ساتھ جی رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔رافیل ندال نے کہا کہ بدقسمتی سے، میرا دن بہ دن مشکل ہے اور ایمانداری سے میں اس انجری کے ساتھ بھی سخت کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مایوس کن ہو سکتا ہے کہ بہت دنوں تک میں صحیح طریقے سے مشق نہیں کر پا رہا ہوں۔مئی کے اوائل میں، نڈال نے میڈرڈ اوپن میں ڈیوڈ گوفن کے خلاف رانڈ آف 16 کی ڈرامائی جیت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہیں دائمی چوٹ ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے۔رافیل ندال اپنی انجری کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ جب میں کھیلتا ہوں تو کبھی کبھی میرے پاں میں درد ہوتا ہے۔ اگر آپ مجھے ہر ایک دن دیکھیں گے تو آپ پریشان نہیں ہوں گے۔میرے پاں میں ہمیشہ درد رہتا ہے، خاص طور پر تین گھنٹے کا میچ کھیلنے کے بعد یا طویل پریکٹس سیشن میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس لئے میں تھوڑا سا بری طرح سے چلنا ختم کرتا ہوں۔رافیل ندال نے مزید کہا کہ فرنچ اوپن میں حصہ لینا میری خواہش ہے لیکن شاید میری انجری مجھے اس بات کی اجازت نہیں دے گی۔

مزیدخبریں