اسلام آباد(آئی این پی)دنیا کی مختلف بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے پاکستان کے کوہ پیماں کی پیش قدمیاں جاری ہیں۔ بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے پرعزم مایہ ناز پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ ، شہروز کاشف مانٹ لوٹسے اور سرباز خان کو ہ ہمالیہ کی چوٹی مائونٹ مکالو سر کریں گے۔ذرائع کے مطابق ہنزہ کے عبدالجوشی مانٹ ایوریسٹ کے کیمپ فور پر پہنچ چکے ہیں، عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے حتمی سمٹ کریں گے۔دوسری جانب سرباز خان دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ کی جانب رواں دواں ہیں ، سِرباز خان نے گزشتہ دنوں کنچن جونگا سر کیا تھا۔ادھر مانٹ مکالو سِرباز خان کے ما نٹینئرنگ کیرئیر کی11 ویں 8 ہزار میٹر بلند چوٹی ہوگی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف چوتھی بلند ترین چوٹی لوہٹسے کے کیمپ ٹو پر موجود ہیں ، شہروز کاشف آج لوٹسے کے کیمپ تھری کی جانب سفر کریں گے۔