کراچی (این این آئی) زیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان گھبرا گئے،اسی لئے انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی کا ذکر کیا، انہیں چاہئے کہ اپنی وصیت پبلک کریں،سندھ میں اگر عمران خان کو کوئی خطرہ ہے،تو ہم کارروائی کرینگے،ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کے مطابق بلدیاتی قوانین میں ترامیم ہوں گی،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،وہ گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں میں عمران خان کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہوا،عمران خان کسی چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان نے اگر اپنی وصیت لکھ دی ہے تو اب گھبرائیں نہیں،اگر انہوں نے کوئی ویڈیو بنائی ہے تو ابھی عوام کو کیوں نہیں دکھا رہے ہیں،انہیں اپنی وصیت بھی پبلک کرنی چاہیئے، عمران خان کو اپنی جان کی پرواہ ہے،مگر لوگوں کی جان کی انہیں کوئی پرواہ نہیں،جب ایم کیو ایم ماضی میں عمران خان کے ساتھ تھی تو ٹھیک تھی،اور اب غلط ہوگئی،اگر انہیں سندھ میں کسی قسم کا خطرہ ہے تو ہم کارروائی کرینگے،ایم کیو ایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا جائزہ لیں گے،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے،اس وقت ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی میثاق معیشت کی بات کرچکے ہیں اور ہمیں اس وقت معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی،سندھ میں پانی کی قلت پر ہم نے مشترکہ مفادات کونسل میں اپنا کیس اٹھایا ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو بریف بھی کیا ہے،جامشورو تا سہون سڑک کی ذمہ داری وفاق کی ہے،وفاق نے ہم سے اپریل2017میں اس ضمن میں سات ارب روپے مانگے تھے،جو ہم نے دیدیئے تھے،تاہم یہ سڑک نہ بن سکی،2018میں ہم نے وفاق سے کہا کہ ہمارے پیسے واپس کردیں تا کہ یہ سڑک ہم خود بنالیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ