لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمد سیف الدین کو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ سیف الدین کی نیٹ پر باؤلنگ کافی حیران کن تھی کیونکہ وہ نہ تو سری لنکا کی سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں اور نہ ہی وہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے شکیب الحسن کو نیٹ پر باؤلنگ کی اور سیف الدین کو لانے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ فٹنس ٹیسٹ کروا سکیں۔