چوکی(نامہ نگار) سب ڈویژن سماہنی میں محکمہ تعمیرات عامہ کی مبینہ ملی بھگت سے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال جاری ہے سپورٹس کمپلیکس کے احاطہ کی باونڈری وال اور گیٹ کی تعمیر میں ریتلا اور بھوسلا پتھر استعمال کیا جا رہا ہے دیکھا گیا ہے کہ کنٹریکٹ کمپنی جو 75لاکھ کی لاگت سے باونڈری وال کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے گراونڈ لیولنگ کے دوران زرخیز مٹی کی سینکڑوں ٹرالیاں فروخت کی گئی ہیں اور قریب ہی سے بھوسلا پتھر کٹائی کر کے فیلنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسین سے جاریہ کرپشن پر موقف لینے کی کوشش کی تو موصوف نے فون اٹینڈ کرنا گورا نہیں کیا ٹھیکدار نے بتایا کہ کمیٹی یا میڈیا کون ہوتا ہے ہم ایکسین سے اجازت لے کر پتھر استعمال کر رہے ہیں یہی پتھر استعمال ہو گا ادھر سرسالہ سمیت کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر نے ناقص میڑیل کے استعمال اور غیر معیاری تعمیر پر وزیراعظم اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس مقامی وزیر چوہدری علی شان سونی چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معیاری تعمیر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سپورٹس اسٹیڈیم سماہنی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال
May 16, 2022