امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپناکردار ادا کرے،چوہدری حمزہ بشارت

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نوجوان رہنما چوہدری حمزہ بشارت نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔کیونکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے لہذا امریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے روکے۔ بھارت نے 5اگست 2019 کے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے بعد وہاں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے لہذا ایسے میں امریکہ اور عالمی برادری بھارت کو اس کے ان غیر آئینی اقدامات سے روکے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن