اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) ممتاز سماجی راہنما مرحوم سمندر خان کے صاحبزادے سینئر اخبار نویس وقار فانی کے برادر اصغر اور نوائے وقت شعبہ نیوز کے طفیل فانی کے ماموں جان ماسٹر اسرار فانی دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کو انتقال کر گئے ، عمر 48برس تھی انہیں اسی روز گاﺅں گرلاٹ (بالا کوٹ) میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔رسم قل آج پروز سوموار صبح ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائے گی۔قرآن خوانی اور ذکر اذکار کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا ہوگی ۔