وزیراعظم اورخالد مقبول کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اتحادی جماعتوں کے تعاون کو قومی مفاد کے مستقبل کے فیصلوں کو ناگزیر قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن