وزیراعظم شہبازشریف نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے ماہ کی یکم تاریخ تک گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کریں۔ آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبوں کی طرف سے گندم کی خریداری کے اہداف مکمل نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی طرح کے حالات میں عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر قیمت پر عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹا فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ آٹے کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی۔