کیف (نیٹ نیوز) یوکرائن نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے میزائل حملوں میں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ شہر ڈونیسک کے گورنر پاؤلو کیریلینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر اڈویو میں روسی افواج نے گولہ باری جاری رکھی۔ چند میزائل ایک ہسپتال میں گرے جسے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
روس کا یوکرائن میں ہسپتال پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک، 7 زخمی
May 16, 2023