چترال (نوائے وقت رپورٹ) کیلاش وادی کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش شروع ہو گیا۔ فیسٹیول 17 مئی تک جاری رہے گا۔ ترجمان ٹورزم اتھارٹی محمد سعد نے بتایا کہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے ملکی و غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کیلاش وادی میں پہنچ گئی۔ ڈی جی ٹورزم بختیار خان نے کہا کہ کیلاش برادری نے ثقافتی اور مذہبی تہوار کو زندہ رکھا ہے۔ فیسٹیول کیلئے پی ٹی ڈی سی بمبوریت اور کیمپنگ پاڈز کھلے ہیں۔ ترجمان ٹورزم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں کل کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور‘ بریر سے لوگ بمبوریت میں جمع ہوں گے۔ فیسٹیول میں مختلف رسومات کی ادائیگی جاری ہے۔ محمد سعد کا کہنا تھا کہ ٹورزم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹورزم پولیس کے جوان چلم جوش میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔