کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں تین دہائیوں بعد مگر مچھ کی ایک قسم ’’گھڑیال‘‘ کی موجودگی سامنے آگئی۔ مگرمچھ کی ایک قسم گھڑیال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ دریائے ستلج میں شکار کے دوران مقامی ماہی گیروں کے جال میں گھڑیال پھنس گیا۔