لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے واپس لینے کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طور پر سرگرم رکن عالیہ حمزہ کی نظربندی کا حکم دیا۔
ہائیکورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عالیہ حمزہ کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی
May 16, 2023