راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیلئے پیر کو پولیس نے لال حویلی میں ریڈ کیا لیکن وہ موجود نہ تھے شیخ رشید احمد نے بعدازاں اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لال حویلی پہنچے ہیںیہ مجھے اور شیخ راشد شفیق کو گرفتار کرنے آئے ہیںہم امن کی سیاست کرتے ہیں مگر یہ لوگ حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیںہم نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اگر عمران خان کا ساتھ دینا میرا جرم ہے تو یہ جرم میں کرتا رہوں گا۔