آئی جی سمیت اداروں کے سربراہان کے خلاف وجاہت، موسیٰ الٰہی، شاہنواز کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (خبر نگار) آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہوں کے خلاف چوہدری وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی اور شاہنواز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او گجرات اور ایڈیشنل آئی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور انتظامیہ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ استدعا ہے کہ نامعلوم مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت سے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند نہ کرنے کا بھی حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن