چین پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ جوائنٹ لیبارٹری کی اکیڈیمک کانفرنس کا نانجنگ میں انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چین پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ جوائنٹ لیبارٹری کی ’’سمارٹ ڈیزاسٹر پریوینشن آف میجر انفراسٹرکچر‘‘ کے بارے میں پہلی اکیڈمک کمیٹی کانفرنس کا انعقاد نانجنگ چین میں ہوا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق اکیڈمک ایکسچینج کانفرنس کا مقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سول انجینئرنگ، فن تعمیر، پانی کے تحفظ اور نقل و حمل کے شعبوں میں تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کی اہم تحقیقی پیشرفت اور علمی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس میں قومی تکنیکی جدت اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی پر بھی شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ سینٹر کی رہنمائی کے تحت کانفرنس کو چائنیز آرکیٹیکچرل سوسائٹی اور چائنیز سوسائٹی آف وائبریشن انجنیئرنگ نے سپانسر اور اس کا اہتمام سائوتھ ایسٹ یونیورسٹی جیانگ سو اکیڈمی آف بلڈنگ سائنسز کمپنی لمیٹڈ نے کیا تھا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں چین میں پاکستان کے سفارتخانے کے قونصلر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خان محمد وزیر، جوائنٹ لیبارٹری کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر عابد علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن