اسلام آ باد (آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسیٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سیلااینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔