سیاسی بحرانوں کے باعث صنعت وتجارت تباہ ہو چکی ہے ‘حافظ شیخ محمداصغر

لاہور (آئی این پی)ریجنل چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) حافظ شیخ محمداصغر نے کہا ہے کہ حالیہ ملک میں افراتفری اور سیاسی بحرانوں کی وجہ صنعت وتجارت تباہ ہو چکی ہے ڈالر کی اونچی پرواز نے ہر کسی کو مشکل میں ڈال دیا ہے جبکہ بجلی گیس پٹرولیم کی قیمتوں نے ملکی نظام تباہ برباد کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کئی دوست ممالک اور عالمی اداروں کے بعد چین نے بھی پاکستان کے سیاسی حالات پر اپنی تشویش ظاہر کر دی ہے اور سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا ہمدرانہ غور کرنا ہو گاتاکہ ملک میں استحکام لایا جاسکے۔یہ مشورہ ایک مخلص دوست ملک کی طرف سے بھی آیا ہے اس لئے اس مشورے کو سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ چین کبھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو ملک سنگینی کی طرف جارہے ہیں اس روکنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ گھیرائو جلائو اور توڑ پھوڑ سے جو نقصانات ہو رہے ہیں یہ ملک و قوم کے لئے بہتر نہیں ہے لہذا ضرورت اس امر کی انارکی کو روکنے کے لئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ اس کے نتائج انتہائی سنگین ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...