ٹوبہ:ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ فوڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز 6 ہزار 8 سو سے زائد بیگز مختلف گوداموں سے برآمد کر کے گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہر بانو نے مختلف مقامات سے 2 ہزار 1 سو 80 بیگز،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے مختلف گوداموں سے 3204 بیگز، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف نے نجی گودام سے 456 بیگزجبکہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے 1050 بیگز گندم برآمد کیے۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہناتھا کہ ضلع بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف باامتیاز کارروائیاں جاری ہے۔ حکومتی ایس او پیز کی خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن