جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )سیکرٹری ہیومن رائٹس لیگل فری ایڈ کمیٹی جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن ملک بلال علی دیوان ایڈووکیٹ نے ماں کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا کہ ماں ایک ایسا لفظ ہے جسے سنتے ہی دماغ میں شفقت ، خلوص ، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے ۔ اللہ کریم نے خوبصورت جذبوں کو ماں کا روپ دے کر اس دنیا میں بھیجا ہے ۔ماں قدرت کا وہ انمول اور خوبصورت تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ہمیں اس ہستی کا دل وجان سے عزت اور احترام کرنا چاہیے۔ ماں کی محبت کا دائرہ کار میں پوری دنیا سمائی ہوئی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماں کا وجود روشنی ، خوشبوہے ، ماں کی فطرت امن تحفظ اور محبت کی تمنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن حکیم اور احادیث نبویؐ میں واضح احکامات ہیں۔
ماں قدرت کا انمول اور خوبصورت تحفہ ہے : بلال علی دیوان
May 16, 2023